وزیر اعظم نے ہر عالمی فورم پر کشمیری بھائیوں کے لئے ہر جگہ آواز اٹھائی ہے،ہم کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اعجاز شاہ

جمعرات 5 اگست 2021 15:01

وزیر اعظم نے ہر عالمی فورم پر کشمیری بھائیوں کے لئے ہر جگہ آواز اٹھائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ہر عالمی فورم پر کشمیری بھائیوں کے لئے ہر جگہ آواز اٹھائی ہے،ہم کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گی- یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارہیت اور ظلم اور بربریت کو دو سال یعنی 730 دن ہو گئے، اس طویل مدت میں انسانی حقوق کی پامالی کی اس سے زیادہ گھنائونی مثال نہیں ملی ۔

انہوںنے کہاکہ مودی سرکار کا شدت پسند چہرہ ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہی- اعجاز شاہ نے کہاکہ پاکستان نے اب تک ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے آواز اٹھائی ہی- انہوں نے کہاکہ ہم کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گی- انہوںنے کہاکہ ہم ایک پرامن قوم ہیں اور حق کے لئے آواز اٹھانے کا شعور رکھتے ہیں، مودی سرکار کے فیصلے اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ ایک شدت پسند RSS سوچ کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر عالمی فورم پر کشمیری بھائیوں کے لئے ہر جگہ آواز اٹھائی ہے، وزیر اعظم نے یو این میں بھی پیغام دیا کہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت ملنا چاہئے، عمران خان اس وقت عالمی سطح پر کشمیر کے سفیر بن چکے ہیں- انہوںنے کہاکہ حق خود ارادیت کشمیری بھائیوں کا انسانی اور قانونی حق ہے، کشمیر کے مسئلے کا حل خطے کے امن کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہی- انہوںنے کہاکہ دعاگو ہیں کہ کشمیریوں کی زندگی میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو ۔