یوٹیلٹی سٹور میں موجود اشیاخوردو نوش پر سبسڈی بحال اور بڑھائی گئی قیمتوں کی واپسی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 5 اگست 2021 15:55

یوٹیلٹی سٹور میں موجود اشیاخوردو نوش پر سبسڈی بحال اور بڑھائی گئی قیمتوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) یوٹیلٹی سٹور میں موجود اشیاخوردو نوش پر سبسڈی بحال اور بڑھائی گئی قیمتوں کی واپسی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن عنیزہ فاطمہ نے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں کنگ آئل ،گھی بچوں کے دودھ صابن سمیت دیگر اشیاکی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

کوکنگ آئل 46گھی کی قیمتوں میں 34روپے فی کلو اضافی کرکے فاقہ زدہ عوام کے منہ سے نوالہ چھینا گیا ،چند دن قبل بھی یوٹیلیٹی سٹور کی اہم ایٹم آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔کھانے پینے کی اشیامہنگی ہونے کی وجہ سے عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ، عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔ قرار دا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ مذکورہ اشیاخوردو نوش پر سبسڈی بحال اور بڑھائی گئی قیمتوں کو فوری واپس لیا جائے۔