اے این پی رہنما ملک عبیداللہ پر تشدد کیلئے ہتھوڑی اور کیل لگے ڈنڈےاستعمال ہوئے، پوسٹ مارٹم میں انکشافات
ملک عبیداللہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ بھوکا اور پیاسا بھی رکھا گیا ،تشدد کیلئے ہتھوڑی، کیل لگے ڈنڈے اور دیگر آلات استعمال ہوئے،اے این پی رہنما عبیداللہ کاسی اغوا کے بعد قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی
دانش احمد انصاری جمعرات 5 اگست 2021 21:31
(جاری ہے)
تشدد کے لیے ہتھوڑی، کیل لگے ڈنڈے اور اس طرح کے دیگر آلات کا استعمال کیا گیا۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تشدد کے اثرات ’جسم کے اندرونی اعضا پر بھی تھے۔
‘ملک عبید اللہ کاسی کی لاش پشین کے علاقے سرانان سے ملی۔ملک عبید اللہ کاسی کی بازیابی کے لیے مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔28 جون کو شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کچلاک کے علاقے کلی کتیر ہندو چینہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا رکن ملک عبیداللہ کاسی کو اغواء اسلحہ کی نوک پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اوراغواءکاروں کی تلاش شروع کردی تھی جبکہ مغوی کے مبینہ اغواء کاری کے خلاف اے این پی کے کارکن مشتعل ہوگئے اور چمن کوئٹہ شاہراہ کچلاک کے مقام پر احتجاجا بند کردی تھی جسے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا انتظامیہ نے مغوی کی بازیابی کیلئے 72 گھنٹوں کی مہلت مانگی تھی۔۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اوراغواء کاروں کی تلاش شروع کر دی تھی اس دوران پارٹی کی جانب سے مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔ جمعیت علماء اسلام نے بھی عبداللہ کاسی کے اغوا کی مذمت کی تھی۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمان رفیق نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک عیبد اللہ کاسی بازیابی کیمپ کادورہ کرکے اظہار یکجہتی کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ملک عبیداللہ کاسی کا اغوا انتہائی پریشان کن مسئلہ ہے صوبائی حکومت اس مسئلے کو ہلکا نہ لے عوام اور سیاسی پارٹیوں کے پرامن احتجاج کو معمولی نہ سمجھا جائے اس کے متعلق صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی غفلت سے تشویش میں اضافہ ہوتا جارہا ہےمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.