اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی پشتونخواایس او صوبہ خیبرپختونخوا کے نومنتخب صدر اچک خان اچکزئی کومبارکباد

پیر 9 اگست 2021 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے پشتونخوا ایس او صوبہ خیبرپشتونخوا کے نومنتخب صدر اچک خان اچکزئی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کااظہار کیا ہے کہ وہ پشتون ایس ایف کی فعالیت و تحریک کے حوالے سے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور امیدوں پرپورا اتریںگے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے نے اچک خان اچکزئی سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اصغرخان اچکزئی نے انہیںخیبر پشتونخواہ پشتون ایس ایف کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب صدر فکر باچاخان کو پشتونخوا وطن کے گھر گھرتک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیںگے اور پشتون ایس ایف کے اغراض ومقاصد طلباء کے اہداف و منزل بنا کر دم لیں گے اور بحیثیت نو منتخب صوبائی صدر ان پر کئے گئے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور پی ایس ایف کو قومی تحریک عوامی نیشنل پارٹی کے جوان بازو کی حیثیت سے فعال و متحرک بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :