
یورینیم افزودگی کیلئے ایران کو عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا، امریکہ نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا
ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک ہے، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، ترجمان امریکی محکمہ ٹیمی بروس کی پریس کانفرنس
فیصل علوی
جمعرات 3 جولائی 2025
10:53

(جاری ہے)
ایرانی میڈیا کے مطابق عالمی توانائی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) سے تعاون معطلی کا قانون گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا۔
صدر مسعودپزشکیان کے اس اعلان کو ایران کی جوہری خودمختاری اور مغربی دباؤ کے خلاف مضبوط مؤقف کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔اس فیصلے سے ایران کے جوہری پروگرام اور عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں نئی کشیدگی کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاتھا کہ جوہری تنصیب فردو پرامریکی بمباری سے شدید اور سنگین نقصان پہنچا تھا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نقصان کاجائزہ لے رہی ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے بعد ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی بحالی مزید مشکل ہو سکتی ہے جبکہ خطے میں تناؤ میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ اقوام متحدہ کیجوہری نگران ادارے (آئی ایای اے) کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی کو ایران میں داخل ہونے اور آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات پر نگرانی کے لیے کیمرے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انادولو ایجنسی نے ایرانی قومی خبر رساں ایجنسی ارنا (آئی آر این اے) کے حوالے رپورٹ کیا کہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہاکہ’ہم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو اپنی جوہری تنصیبات پر کیمرے لگانے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایجنسی کے سربراہ کے ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
’جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں اس لیے جانے کی کوشش نہیں کرتا‘ جاوید اختر نے نیا متنازعہ بیان داغ دیا
-
سانحہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات اور وزارت اطلاعات آمنے سامنے
-
ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے. سلمان اکرم راجہ
-
جاپان: نو سو زلزلے کے جھٹکوں سے مقامی افراد کی نیند حرام
-
اطالوی کمپنی پرادا پر بھارت کے ’کولہا پوری' چپّلوں کا ڈیزائن چرانے کا الزام
-
پنجاب میں وزرا کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاﺅنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
پشاور ہائیکورٹ:سانحہ سوات پر چیئرمین انکوائری کمیٹی کا مختلف محکموں کی کوتاہیاں کا اعتراف
-
تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر سپیکرقومی اسمبلی اور خواجہ آصف آمنے سامنے، ایازصادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا اضافی تنخواہ لینے سے انکار
-
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے 82 فلسطینی ہلاک
-
گوجرانوالہ میں بجلی کے 30ہزار روپے بل کی ادائیگی میں ناکامی پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
کراچی، خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کرڈالا، 3 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.