محکمہ کھیل لسبیلہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

جمعرات 12 اگست 2021 23:13

بیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2021ء) محکمہ کھیل لسبیلہ کے زیر تعاون جشن آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ضلعی سطح پر کھیلوں فٹبال کرکٹ شوٹنگ بال ملاکھڑا سائیکلنگ واشیو کنگفو کراٹے کرکٹ ٹورنامنٹ برائے معذوران کے مقابلے جاری تفصیل کے مطابق محکمہ کھیل لسبیلہ کے زیرتعاون و زیر اہتمام ضلع بھر میں 74ویں یوم آزادی کے حوالے سے کھیلوں کے میلے سجائے گئے ہیں ڈسڑکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدابخش بلوچ نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلا حب اوتھل سمیت دیگر علاقوں میں کھیلوں س*کے مقابلے منعقد کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل نے لسبیلہ میں جشن آزادی کو شایان شان منانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے ہیں 14 اگست کی شام جام غلام قادر خان اسٹیڈیم بیلا میں میوزیکل نائٹ شو اور تمام مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد ہوگی انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے وطن عزیز کی آزادی کا جشن جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا کر سچے محب وطن ہونے کا ثبوت پیش کرتی ہیں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تمام کھیلوں کے مقابلوں میں ضلعی انظامیہ لسبیلہ کا تعاون شامل ہے اور تمام کھلاڑیوں اور کلبز آفیشلز نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور محکمہ کھیل لسبیلہ نے بھر پور مالی اور تیکنیکی تعاون کرتے ہوئے کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کو شاندار طریقے سے منعقد کرکے کامیابی سے ہمکنار کرنے کی حتی الوسیع کوشش کی ہے۔