یوم عاشور 10محرم الحرام کل جمعرات کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا
ملک بھر میں مجالس عزاء ،علم،تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے
منگل 17 اگست 2021 22:30
(جاری ہے)
ملک بھر میں منعقدہ مجالس عزاء میں علمائے کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کریں گے مجالس عزا ء کے اختتام پرشبیہہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر شام کو واپس آستانوں پر اختتام پذیر ہوں گے جہاں پر مجالس شام غریباؓ بپا ہوں گی اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔
نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کا یوم شہادت ملک بھر کی طرح تحصیل جہانیاںمیں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امام بارگاہ حسینیہ ؓ ملتان روڈ جہانیاںسے دس محرم کو صبح نو بجے علم و ذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس برآمد ہو گا اس ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔ دوپہر بارہ بجے مرکزی چوک میں مجلس عزاء منعقد ہو گی جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ بعد از مجلس سہہ [پہر تین بجے مذکورہ چوک میں زنجیر زنی ہو گی ا س موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.