/چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی گیچک بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت

اتوار 22 اگست 2021 17:40

۔کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گیچک بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کے اعلی درجات کیلئے دعا گوہ ہیں، شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چئیرمین سینیٹ نیحملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے،خطے کے امن کی بقا کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاہ نہیں جائیں گی۔چئیرمن سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا، ایسے بزدلانہ حملیبلوچستان کے امن کوسبوتاژ نہیں کر سکتے ہیں۔