حاصل پور کا اڈا مختیار آباد عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ڈپٹی کمشنر کے نوٹس کے باوجود ہائی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فنڈز جاری نہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف ٹرولنگ ٹاپ ٹرینڈ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 اگست 2021 15:13

حاصل پور کا اڈا مختیار آباد عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ڈپٹی کمشنر ..
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 26 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد نعیم یوشا) حاصل پور وہاڑی روڑ پر واقع اڈا مختیار آباد عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے آے روز حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں جبکہ روڈ کے اطراف میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی بھی روڈ پر کھڑا رہنے سے جوہڑ بن جاتا ہے آے روز کے حادثات اور عوام کی شکایات اور میڈیا کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے نوٹس لیا مگر تاحال اسکا ہائ وے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ٹینڈر جاری نہ ہو سکا..

(جاری ہے)

حاصل پور کے سوشل میڈیا پر اڈا مختیار آباد بھی  ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس میں متعدد صارفین نے دلچسپ جملے تحریر کرکے حکام اعلی کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی ہے  صارفین نے پوسٹ کرتے ہوے لکھا کہ(1) "اٹھو انارکلی حاصل پور کا اڈا مختیار آباد بن گیا ہے"
(2)جھیل سیف الملوک اڈا مختیار آباد (3) مختیاریا اڈا مختیار آباد دی گل ود گئی( 4) اڈا مختیار آباد بن گیا نیی جیا جیا جیا نیی جیسی پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں عوامی و سماجی شخصیات کی طرف حکومت پنجاب اور اعلی حکام ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا سے اس روڈ کی جلد از جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مرکزی شاہراہ سے گزرتے وقت ہونے والے حادثات اور اڈا مختیار آباد کی عوام کو ہونے والی مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔