
پاکستان کے مربوط افغان حکومت کیلئے پس پردہ رابطے
پاکستان کی جانب سے افغانستان حکومت کی حمایت عالمی منظرنامہ سامنے آنے کے بعد کی جا سکتی ہے،ے۔وفاق افغانستان کے لیے حتمی پالیسی اختیار کرنے سے قبل دوبارہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گا
مقدس فاروق اعوان
پیر 30 اگست 2021
11:19

(جاری ہے)
پاکستان اپنی قومی سلامتی کی پالیسی کو دیکھتے ہوئے متوقع افغان حکومت کی حمایت کا اعلان کر سکتا ہے۔تاہم اس اعلان سے قبل تمام امور اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔افغانستان کے لیے کیا پالیسی اختیار کی جائے اس پر اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے۔
پاکستان افغانستان کے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق افغانستان میں مربوط حکومت کے قیام کے لیے پس پردہ رابط کاری جاری ہے۔وفاق افغانستان کے لیے حتمی پالیسی اختیار کرنے سے قبل دوبارہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گا۔اگر ضروری ہوا تو پارلیمان یا پالیمانی قیادت کو اعتماد میں لیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا نے طالبان کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔امریکی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر طالبان عالمی برادری سے تعلقات کا قیام چاہتے ہیں تو انہیں اپنے وعدے ایفا کرنا ہوں گے۔ طالبان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اپنا وعدہ پورا کرنا اور افغان قوم کے بنیادی حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کیلیے کسی نئے خطرے کے ظہور کے حوالے سے چوکنا ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امریکی مشن کے بعد موجودہ وقت سب سے پرخطر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خطرے کو ٹالنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے مگر خطرہ انتہائی سنگین ہے۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن افغانستان میں موجود امریکیوں کومحفوظ طورپر نکالنے کے لیے پوری کوششیں کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انٹنی بلنکن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 300 امریکی انخلا کے منتظر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کمشنر پنڈی کا آج تک کسی کو معلوم نہیں لیکن ہم انہیں بھولنے نہیں دیں گے
-
خیبر پختونخواہ میں آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے
-
9 مئی کے اصل مجرم وہی ہیں جنھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی
-
9 مئی کا فالس فلیگ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے کروایاگیا
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
وزیراعظم نے ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان کردیا
-
نیپال سے پاکستان کے حکمران سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی تباہ کن صورتحال سے بچ سکیں،سینیٹر محمد عبدالقادر
-
سولر صارفین کے بجلی کے میٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
-
اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی اقدام بہت ضروری ہوچکا ہے
-
زرافوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرتے ہوئے ایک زرافہ دم توڑ گیا،ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی
-
سیلاب کے بعد ملکی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے‘ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ
-
قطر باقاعدہ جنگجو ملک نہیں ہے لیکن جواب دینا ناگزیر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.