راولپنڈی،حلقے کے عوام کی ا کثریت میرے ساتھ ہے 12ستمبر کا سورج انشااللہ ٹریکٹر کے انتخا بی نشان کی فتح کا دن ہو گا،چوہدری اظہر

پارٹی خدمت اور شرافت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت کے ر یکا رڈ قائم کئے ، رہنماء (ق) لیگ

ہفتہ 4 ستمبر 2021 13:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ( ق) کے نامزد امیدوار ر ممبر چک لالہ کینٹ وارڈ نمبر 2راولپنڈی چوہدری اظہر عرف پاپونے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کی ا کثریت میرے ساتھ ہے 12ستمبر کا سورج انشااللہ ٹریکٹر کے انتخا بی نشان کی فتح کا دن ہو گا میری پارٹی خدمت اور شرافت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت کے ر یکا رڈ قائم کئیے ہیں ریسکیو 1122 بطور وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا وہ کا رنا مہ ہے جس کو پورے پنجاب میں آج بھی عزت کی نگا ہ سے دیکھا جا تا ہے شہر ہو یا گا ئوں مصیبت میں پھنسے لوگوں کی خدمت اس ادارے کا طرہ امتیاز ہے اگر اللہ پاک نے مجھے کا میابی بخشی تو علا قے کی مثالی خدمت کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کو ما ضی میں بری طرح نظر انڈاز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسائل کے انبار ہیں پینے کے صاف پا نی کی فرا ہمی ہو یا صحت و صفا ئی ، سیوریج کے مسائل ہوں یانکاسی آب کے مسائل سب جوں کے توں ہیں اور ما ضی میں یہاں سے عوامی نما ئندگی کرنے والوں نے کچھ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے انشا اللہ الیکشن جیت کر علاقے کو پوش علاقوں کے ہم پلہ بنائوں گا ۔