امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل بیرسٹر دائود غزنوی کی کتاب، ’’ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے‘‘ کی تقریب رونمائی میں شرکت اور خطاب کریں گے

اتوار 5 ستمبر 2021 00:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2021ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق اتوار کو بیرسٹر دائود غزنوی کی کتاب، ’’ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے‘‘ کی تقریب رونمائی میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

کتاب کی تقریب رونمائی کی تقریب مقامی ہوٹل میں سہ پہر ڈھائی بجے ہو گی۔ تقریب کی صدارت سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ریٹائرڈ چودھری کریں گے، دیگر مقررین میں سینیٹر مشاہد حسین سید، انصار برنی، مجیب الرحمن شامی، خلیل الرحمن قمر، علی محمد خان، انور منصور خان، مقصود بٹر اور حسین نقی شامل ہیں۔