9کراچی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگرانی کا رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کے ہمراہ اسرجانی ٹائون اور مختلف علاقوں کا دورہ ، مسائل کے فوری حل کی ہدایت

اتوار 5 ستمبر 2021 20:15

/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگرانی نے رکن قومی اسمبلی خواتین کی مخصوص نشست محترمہ شاہدہ رحمانی کے ہمراہ اسرجانی ٹاون اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اوربتائے جانے والے مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق ملاح اور محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے رکن اسمبلی کی جانب سے بتائے گئے حلقہ کے مسائل کے حل کیلئے ایڈمنسٹریٹر نے ہدایت کی کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مسائل کے حل کیلئے جامعہ حکمت عملی سے مرحلہ وار ترجیحات طہ کی جائیں اور پیش رفت سے آگاہ رکھاجائے اور جن دو مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اس کا فالواپ بناکر پیش کیا جائے رکن قومی اسمبلی نے برسات کے حوالے سے بلدیہ غربی کی کارکردگی کو سراہتے ہوے کہا کہ جس طرح جاگرانی صاحب اور ملاح صاحب کی سربراہی میں بلدیاتی وسائل عوام تک پہنچایں جارہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا کہ عوامی مسائل جلد حل ہونے جارہے ہیں اس موقع میونسپل کمشنرنے ایڈمنسٹریٹر کو یقین دھانی کروای کہ ہم تمام بلدیہ غربی کے افسران آپکے ساتھ ایک ٹیم کی طرح موجود ہیں اور بلدیہ غربی میں عوامی مسائل کے خاتمہ کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں