ِ زیارت : مانگی ڈیم سانحہ کے شہید لیویز اہلکاروں کی تدفین آبائی علاقوں میں کرد ی گئی

پیر 6 ستمبر 2021 21:55

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) زیارت کے علاقے مانگی میں26 اگست کو مانگی ڈیم سانحہ میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کی تدفین انکے آبائی علاقوں میں کرد ی گئی تفصیلات کے مطابق شہید میجر رسالدار میر زمان پانیزی کا نمازہ جنازہ و تدفین انکے ابائی قبرستان زرندہ زیارت ،جبکہ سپاہی زین اللہ کاکڑ اور نائب رسالدار مدثر شہید کا نمازجنازہ و تدفین مانگی زیارت کے مقامی قبرستان میں کی گئی شہداء لیویز مانگی ڈیم زیارت کے نماز جنازوں اور تدفین میں بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نور محمدخان دمڑ،ڈی جی لیویز قادر بخش پرکانی، ڈپٹی کمشنر زیارت عمر لیاقت رندھاوا، کمشنر سبی ڈویژن،اسسٹنٹ کمشنر زیارت زاہداحمد لانگو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ ،تحصیلدار نوراحمد کاکڑ،رسالدار میجر روز محمد کاکڑ،رسالدار عمران دمڑ، ملک فتح دوتانی، زیارت کے قبائلی عمایدین، اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہداء لیویز کو قومی اعزاز میں سپردخاک کردیاگیا، شہد کو لیویز ہلکاروں نے سلامی پیش کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ ، ڈی جی لیویز ، کمشنر سبی ڈویژن نے شہداء لیویز مانگی ڈیم زیارت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء نے اپنے علاقے میں قیام امن کیلئے اپنے جانوں کو نظرانہ پیش کیا ہے انہوں نے کہاکہ شہداء کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے

متعلقہ عنوان :