علماء،دینی قوتیں اور اسلام پسند عوام ہر شیطانی گٹھ جوڑ کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی:لیاقت بلوچ

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے، قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کرانے اور آئینی اسلامی قوانین کے خاتمہ کے لئے عالمی اسلام مخالف اور ریاستی نظام میں اسلام دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہی: نائب امیر جماعت اسلامی

بدھ 8 ستمبر 2021 19:15

ذ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی ،سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے مینارِ پاکستان کا نفرنس اور سیاسی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے، قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کرانے اور آئینی اسلامی قوانین کے خاتمہ کے لئے عالمی اسلام مخالف اور ریاستی نظام میں اسلام دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

علماء،دینی قوتیں اور اسلام پسند عوام ہر شیطانی گٹھ جوڑ کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔ ایران کے بعد افغانستان میں توحید وسُنت اور غلبہ دین کی قوتوں کی کامیابیاں خطے میں نئے اسلامی اور خوشحال مستقبل کی نوید ہیں۔ اسلام کے جانثار ہر قربانی دیں گے اور پاکستان کے جغرافیائی اورنظریاتی محاذ کی حفاظت کریں گے۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا کہ دینی جماعتوں میں سیاسی انتخابی اختلاف کے باوجود پاکستان کے اسلامی نظریاتی قدروں، اسلامی قوانین کی حفاظت پر مکمل اتفاق رائے ہے۔

دین سے محبت کرنے والے مجاہد صفت جانثار بہت بڑی طاقت ہیں۔ عوام دیکھ رہے ہیں کہ ریاست مدینہ کی بجائے دینی تعلیمات اور مراکز کے لئے رکاوٹیں، مسلم خاندان کو توڑنے اور یکساں نظام تعلیم کے نام پر سیکولرازم مسلط کیا جارہا ہے۔ بدتہذیبی، بے حیائی، بداخلاقی اور خواتین ومعصوم بچوں پر درندگی مسلط ہے۔ سود، قرضوں، کرپشن اور ذلت وغلامی کا اقتصادی نظام عوام کے لئے وبالِ جان بن گیا ہے۔

عوام اخلاقی تہذیبی اقتصادی بحرانوں اور ہوشربا دباؤ سے باغی ہو گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور پالیسی ساز قومی قیادت ہوش کے ناخن لے وگرنہ حالات سے تنگ اور باغی عوام افغانستان اور ایران ماڈل اختیار کریں گے۔لیاقت بلوچ نے صحافیوں کو انٹرویو میں کہا کہ استحکام پاکستان کا واحد حل یہ ہے کہ آئین پاکستان اور اسلامی قوانین تعزیرات کا اِس کی روح کے مطابق حقیقی نفاذ ہو، قادیانی غیر مسلم ہیں۔

قادیانی آئین کے مطابق اپنی حیثیت تسلیم کر لیں تو انہیں دیگر اقلیتوں کی طرح ہر طرح کا آئینی تحفظ حاصل ہو گا۔ آئین کے باغیوں کے لئے وہی سلوک روا ہو گا جو ریاست اور آئین سے بغاوت کرنے والوں کے لئے جو قانون کہتا ہے۔ پاکستان کے عوام کا عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اور تحفظ ناموسِ مصطفیٰ ؐ دینی فرض ہی