شرمیلا فاروقی کو گارڈ نے بغیر ویکسین کارڈ ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا

جمعہ 10 ستمبر 2021 00:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) کورونا ویکسین کارڈ نہ دکھانے پر شرمیلا فاروقی کو گارڈ نے ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا تاہم اس پر رہنما پیپلز پارٹی نے گارڈ کی فرض شناسی کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ریسٹورنٹ گارڈ کے ہمراہ سیلفی شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ بغیر ویکسین کارڈ کے ریسٹورنٹ میں داخلے سے ہمیں روکا گیا۔ انہوں نے گارڈ کی فرض شناسی کی تعریف کی اور لکھا کہ ایسے ہیروز قوانین کے نفاذ میں مدد کرتے ہیں۔