وانا میں ضلعی انتظامیہ کے خلاف اور ضلعی دفاتر کو ضلع ٹانک سے جنوبی وزیرستان منتقل کرانے کیلئے ریلی نکالی گئی

جمعہ 10 ستمبر 2021 18:01

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں ضلعی انتظامیہ کے خلاف اور ضلعی دفاتر کو ضلع ٹانک سے جنوبی وزیرستان منتقل کرانے کے سلسلے میں ریلی اور جلسہ ،جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے انتظامیہ کے رویے کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور دفاتر کو جنوبی وزیرستان منتقل کرنے کے حق میں نعرے درج تھے،ریلی کے بعد وانا بازار میں پی پی پی نے ایک بڑا جلسہ منعقد کیا پی پی کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ھوئے پی پی پی کے سابقہ ضلعی صدر اور قومی اسمبلی کے امیدوار امان اللہ وزیر نے کہا کہ موجودہ انتطامیہ نے دفاتر کی منتقلی کے حوالے سے جو روایہ اختیار کیا ہے قابل افسوس ہے جنوبی وزیرستان کی ابادی سات لاکھ سے زائد ہیں لہذٰا جیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو چاہئے کہ پشاور ہائیکورٹ میں دفاتر کی منتقلی کے متعلق ھو جو کیس پڑا ہے اس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں کیونکہ یہ فرد وحد کا مسلہ نہیں یہ پورے وزیر ستان کا مسلہ ہے انھوں نے کہا کہ اگر ان کا یہ دیرینہ مسلہ ٹھوس بنیاد پر حل ھوا تو وزیرستان کی غریب عوام سکھ کا سانس لیں گی جلسے سے خطاب کرتے ھوئے سابقہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار نے کہا کہ جنوبی وزیرستان ایک وسیع علاقہ ہیں یہ ضلع قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن بدقسمتی سے اس ضلعے کے تمام دفاتر ایک سو بیس کلومیٹر دور ضلع ٹانک میں واقع ہیں جن کی وجہ سے نہ تو یہاں کے قدرتی وسائل سے استفادہ کیا جاسکا اور نہ دوسرے بنیادی مسائل حل ھوسکے انھوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کہ ضلع ٹانک سے تمام محکموں کے دفاتر سرویکء،لدھا اور وانا ڈویڑن میں منتقل کیا جائیں جلسے سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ سیشن جج کو فوری طور پر وانا میں کام شروع کرنے کے احکامات جاری کریں۔