بلاول بھٹو زر داری سے مونس الٰہی کی ملاقات ، سندھ میں پانی کی تاریخی قلت کے معاملے پر گفتگو

اتوار 12 ستمبر 2021 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الٰہی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری پرویز الہی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان سندھ میں پانی کی تاریخی قلت کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہی کے درمیان ملاقات کے موقع پر مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے