ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر)سہیل چودھری کی ہدایت پر موٹر سائیکل چور اور مکینک گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 14 ستمبر 2021 18:28

ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر)سہیل چودھری کی ہدایت پر موٹر سائیکل چور اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر)سہیل چودھری کی ہدایت پر موٹر سائیکل چور اور مکینک گرفتار۔سمن آباد پولیس کی کاروائی،چوری کیلئے ملزم نے اپنے معصوم بیٹے کو بھی استعمال کیا،ملزم عرفان اپنے معصوم بیٹے کیساتھ گلی میں سے گزرتا ہے۔ملزم کا چھوٹا بیٹا موٹرسائیکلز کے ہینڈل چیک کرتا ہے۔موٹرسائیکل ہینڈل کھلا ملنے پر ملزم موٹرسائیکل پر بیٹے کو بیٹھاتا ہے اور رفو چکر۔

(جاری ہے)

سمن آباد پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ملزم عرفان موٹرسائیکل اپنے دوست مکینک وقاص کے پاس لیکر جاتا جو بائیک کے سپئیر پارٹس الگ کر دیتا۔سمن آباد سے چوری شدہ موٹرسائیکل کے سپئیر پارٹس انجن۔چیسیز دیگر سامان ملزمان سے برآمد۔ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گئیں 02 موٹرسائیکلز اور سپئیر پارٹس برآمد۔مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے،چور گینگ کی گرفتاری پر ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :