شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی منگل 14 ستمبر 2021 20:46

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات ملنے کے بعد کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی کمین گاہ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔