بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما آغا حسن بلوچ اور این اے حاجی ہاشم نوتیزئی نے صحافیوں اور نکالے گئے ملازمین کے کیمپوں میں جاکراظہاریکجہتی

منگل 14 ستمبر 2021 22:30

ٓ اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ مرکزی رہنماایم این اے حاجی ہاشم نوتیزئی نے گزشتہ روز صحافیوں اور او جی ڈی سی ایل سوئی سدرن پی پی ایل سے نکالے گئے ملازمین کے احتجاجی کیمپوں میں جا کر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی آزاد صحافت رکھتی ہے آج اس کیمپ میں آنے کا مقصد یہی ہے کہ بی این پی کسی کالے قانون کی حمایت نہیں کرے گی جس سے آزادی صحافت پر قدغن لگے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف قانون گہری سازش ہے پارلیمنٹ ہو یا پارلیمنٹ سے باہر بی این پی صحافی برادری کو یقین دہانی کراتی ہے کہ پارٹی جائز مطالبات کے حمایت جاری رکھتے ہوئے جدوجہد جاری رکھے گی بلوچستان کے صحافیوں نے بھی جام شہادت نوش لئے اسی طرح ملک کے دیگر علاقوں کے صحافیوں کے ساتھ جو ناروا سلوک روا رکھی گئی ہے جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے پارٹی کسی آرڈیننس و کالے قانون کو قبول نہیں کرے گی جو صحافت کی راہ میں رکاوٹ ہو اسی طرح سوئی سدرن و دیگر کمپنیوں کے نکالے گئے 16000 ملازمین کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں جا کر کہا کہ حکمرانوں نے دعوے کئے کہ وہ کروڑوں لوگوں کو روزگار دیں گے لیکن اس کے برعکس اقدامات کئے جا رہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں ملازمین سراپا احتجاج ہیں یہ حکومت کی ناکامی ہے فوری طور پر ان کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں پارٹی ملازمین کے ساتھ ہر فورم پر یکجا کھڑی اور جدوجہد کرتی رہے گی -۔