رائے انتخاب علی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ساوتھ افریقہ میں صدرات  کے لیے نامزد

hamza usman ghani حمزہ عثمان غنی بدھ 15 ستمبر 2021 11:04

رائے انتخاب علی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ساوتھ افریقہ میں صدرات  ..
ساوتھ افریقہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) پی ٹی آئی ساوتھ افریقہ کے انٹرا پارٹی الیکشن تھوڑے ہی دنوں میں منعقد ہونے والے ہیں جس کے لیے چوہدری نشاط آحمد کو صدارت کے لیے نامزد کیا گیا تھا لیکن آج انہوں نے اپنی جگہ پے رائے انتخاب علی کو پی ٹی آئی ساوتھ افریقہ کی صدارت کے نامزد کردیا ہے رائے انتخاب علی پورے براعظم افریقہ میں سیاسی اور سماجی حلقوں میں ایک جانا پہچانا نام ہے ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ بڑے ہی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے ساوتھ افریقہ ہی نہیں پوری دنیا میں جب بھی مسلم کمیونٹی کو مشکل درپیش ہوئی رائے انتخاب علی نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ساوتھ افریقہ میں پاکستان کے لیے ڈیم فنڈ ہو یا ساوتھ افریقہ میں پاکستان ہاوس کے قیام کی بات کی جائے تو رائے انتخاب علی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے سب پہلے اپنی خدمات پیش کی اس میں کوئی شک نہیں کے رائے انتخاب علی ساوتھ افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک سرمایہ ہیں ایسی بے مثال اور اچھی نوجوان ایماندار شہرت رکھنے والی شخصیت کو پی ٹی آئی کی صدارت کے لیے منتخب کرنا ساوتھ افریقہ میں پی ٹی آئی کو نیا ولولہ بخشا ہے پوری پاکستانی کمیونٹی ان کے کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔