کراچی،اورنگی ٹائون سیکٹر14C میں گھرکی چھت پر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3کمسن بچے شدید زخمی

بدھ 15 ستمبر 2021 12:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر14C اکبر شہید چوک کے قریب واقع مکان نمبر 148 کی چھت پر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 3کمسن بچے شدید زخمی ہو گئے ،جنھیں تشویشناک حا لت میں سول اسپتال برنس سینٹر منتقل کیا گیا ،جہاں ان کی شناخت 9سالہ ایان ولد وسیم ،8سالہ علیان ولد سراج الدین اور6 سالہ یوسف ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے گلشن معمار احسن آباد اسکیم 33 کے قریب فائرنگ سی12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے عباسی اسپتال منتقل کیاگیا ،جہاں زخمی ہونے والے بچے کی شناخت شاہد ولد جلال کے نام سے کی گئی ہے