وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تجارتی وفد کے دورہ تاجکستان سے قومی برآمدات ، وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی اور کاروباری برادری کے باہمی رابطوں کے فروغ میں مدد ملےگی، کاروباری برادری کے تاثرات
جمعرات 16 ستمبر 2021 12:51
(جاری ہے)
پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے چیئرمین رحمت اللہ واجد نے تجارتی وفد کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بار ے میں اپنےتاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کاروباری وفد کو دورہ تاجکستان کاموقع فراہم کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کاروباری برادری وزیراعظم کے وژن کی بھرپور سپورٹ کرتی ہے اور کاروباری شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کررہی ہے۔ ۚانہو ں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہر شعبہ کی برآمدات کو فروغ دیا جائے جن میں انسانی و سائل کا شعبہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت جلد ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔ ڈیوس فارما سیوٹیکل لیبارٹریز کے سربراہ اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امان شیخ نے اس حوالے سے کہا کہ تاجکستان کے دورہ سے نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے قومی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر جنید الطاف نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے علاقائی تجارت کے فروغ کے وژن کے تحت وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کےموقع پر ایک بڑا تجارتی وفد بھی دوشنبے جا رہا ہے جس سے مختلف معاشی شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی ایک پاکستانی وفد نے تاجکستان کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر دونوں ممالک کی کاروباری برادری نے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے باقاعدہ معاہدے بھی کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت نے تجارتی وفد کے دورہ کو کامیاب بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے ہیں جو قابل تعریف ہیں اور توقع ہے کہ تجارتی وفد کے دورہ تاجکستان سے پاکستانی برآمدات کی بڑھوتری میں مدد ملے گی۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے گلگت بلتستان کے نمائندہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران ملکی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لئے خصوصی اقدامات کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ دورہ کے موقع پر بھی ایک بڑا تجارتی وفد تاجکستان جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی اور وزارت تجارت قومی برآمدات کےفروغ کے لئے خاطرخواہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس سے برآمدات کے اضافہ میں مدد ملے گی۔ تجارتی وفد میں شامل ایک مندوب نے کہا کہ وسطی ایشیا کی منڈی پر توجہ کے ذریعے پاکستان روس سمیت یورپی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل کرسکے گا۔ فیصل موورز گروپ کے سربراہ محمد شہزاد نے اپنے تاثر ات میں کہا کہ جی سیون ممالک کے باہمی رابطوں کے فروغ کے لئے فیصل موورز گروپ ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ آل پاکستان ڈرائی پورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی فوزان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ تاجکستان سے پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے باہمی تجارتی رابطوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ایگزی ٹیک فارما کی سربراہ نازیہ توصیف نے کہا کہ وزارت تجارت کی سربراہی میں تجارتی وفد کے حالیہ دورہ تاجکستان سے نہ صرف ادویہ سازی کے شعبہ کی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کی منڈیوں تک بہتر رسائی کے ذریعے ٹیکسٹائل اور لیدر کے شعبہ سمیت دیگر شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کی نئی راہیں کھلیں گی۔ پاکستان فارماسیوٹیکلز مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین توقیر الحق نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی اور وزارت تجارت کی معاونت سے تجارتی وفد کا دورہ تاجکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو قومی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ادویہ سازی کی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے وسطی ایشیائی ممالک ایک بڑی منڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ سے کاروباری برادری کے باہمی رابطوں اور ملکی برآمدات کے اضافہ میں مدد ملے گی۔ ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی اسلام آباد کے نمائندہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شرکت سے ہائوسنگ سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور جس سے پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہو گ۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عبداللہ اچکزئی نے کہاکہ تجارتی وفدکے دورہ تاجکستان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا فیصلہ انتہائی اہم اور خوش آئند ہے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور وسطی ایشیا کی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کو متعارف کرانے میں بھی مدد ملےگی۔مزید تجارتی خبریں
-
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی سرپرستی میں کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ قائم
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,100 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ْوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل قائم
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,100 روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ فارما کمپنیوں کے خالص منافع میں 17فیصدکااضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.