Live Updates

گھبرانا نہیں کا ورد کرنیوالے نے آئندہ آنا نہیں، پیپلز پارٹی

خودکشیوں اور جرائم کی تعداد میں اضافہ حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، حسن مرتضیٰ

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:33

گھبرانا نہیں کا ورد کرنیوالے نے آئندہ آنا نہیں، پیپلز پارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پیپلز پارٹی (پی پی) پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں کا ورد کرنے والا سمجھ لے کہ آئندہ اس نے آنا نہیں ہے۔پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنمائوں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف اور حسن مرتضیٰ نے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول 1 روپیہ مہنگا کرنے کی سفارش کی، سلیکٹڈ نے 5 روپے بڑھا دیئے۔انہوں نے کہا کہ خودکشیوں اور جرائم کی تعداد میں اضافہ حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 4 وزرائے خزانہ بدلنے کے باوجود پیٹرول، ڈالر، قرضے اور مہنگائی اوپر جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی اور غربت کا نیا طوفان آنے والا ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات