Live Updates

پاکستان میں تاجک تاجروں سے ہر ممکن تعاون کریں گے، عمران خان

دونوں ممالک کے مابین جتنی تجارتی سرگرمیاں ہوں گی دونوں ممالک کو اتنا ہی فائدہ ہوگا پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے ، امید ہے پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، وزیر اعظم کا پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب

جمعرات 16 ستمبر 2021 20:50

پاکستان میں تاجک تاجروں سے ہر ممکن تعاون کریں گے، عمران خان
دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے زور دیاہے کہ پاکستان کی تاجر برادری تاجک کاروباری طبقے کو مدعو کرے گی ، ہم یقین دلاتے ہیں پاکستان میں ان کی آمد سے صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور اس ضمن میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا،پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بزنس فورم کا مقصد دونوں ممالک تاجروں کے درمیان روابط پیدا کرنا ہے، ہمارے ساتھ 67 کمپنیاں ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں۔اھہوںنے کہاکہ پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جتنی تجارتی سرگرمیاں ہوں گی دونوں ممالک کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا پاکستان میں تاجر برادری کو درپیش متعدد مسائل دور کردیے ہیں، اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فعال اور ان کے لیے بہتر حالات پیدا کرنے کے لیے مزید کوششیں جاری ہیں۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں کئی سال کے تنازع کے بعد امن قائم ہوگا، پاک تاجک تجارت کے لیے افغانستان میں امن قیام ضروری ہے تاکہ نقل و حمل بہتر ہوسکے۔ وزیراعظم نے کہاکہ تاجک صدر اور میں مل جل کر افغان امن کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ، خصوصا دو بڑی برادریوں پشتون اور تاجک کو قریب لانے اور مخلوط حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات