دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی دریا کے پیٹ میں کھڑی فصلوں تباہ اور آبادیوں کو نقصان کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 17 ستمبر 2021 11:54

دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی دریا کے پیٹ میں کھڑی ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی دریا کے پیٹ میں کھڑی فصلوں اور آبادیوں کو نقصان کا اندیشہ پانی کے تیز بہاؤ سے زمین کا کٹاو بھی جاری ہے،بھارت کی جانت سے بغیر اطلاع دیے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دینے سے  پانی کی سطح بلند ہونے لگی بھارت سے آنے والے پانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 17459 کیوسک جبکہ اخراج 4322 کیوسک ہےہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی سطح 6 فٹ بتائی جاتی ہے پانی کی مقدار بڑھنے سے دریا کے پیٹ میں سینکڑوں ایکڑ  کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہےدریائی حدود میں آباد بستیاں بھی زیر آب آنے کا اندیشہ ہے پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق تمام دریا معمول کے مطابق بہہ  رہے ہیں مزید پانی آیا تو سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ساری صورتحال میں ضلع حکومت کہیں بھی نظر نہیں آ رہی کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے جبکہ وہاں کے عوام اس صورتحال پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :