نویں، دسویں، گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات کا اعلان 20 ستمبر کو کیا جائے گا، ترجمان بی آئی ایس ای ایبٹ آباد

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:26

نویں، دسویں، گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات کا اعلان 20 ستمبر ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ نویں، دسویں، گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات کا اعلان ایک ساتھ 20 ستمبر کو کرے گا۔

(جاری ہے)

امسال کسی جماعت میں بھی کسی طلبہ و طالبات کو فیل نہیں کیا گیا ہے، تمام فیل طلباء کو 33 فیصد نمبرز کے ساتھ پاس کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا  کہنا ہے کہ اس سال بورڈ نویں، دسویں، گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات کا اعلان ایک ساتھ 20 ستمبر کو کرے گا، پہلی تینوں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان بھی اسی روز کیا جائے گا۔ امتحانات کے رزلٹ کی کاپیاں بورڈ کے ساتھ موجود الائیڈ بینک کی برانچ سے معاوضہ کے ساتھ حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :