میں نے عوام اور پرستاروں کیلئے نئے ویڈیو البم بہترین گیتوں پیار و محبت امن اور دوستانہ ماحول میں تیار کی ہے ،دانش منظور تھہیم

سندھ کے معروف گلوکار ماسٹر منظور کی شاگردی میں تھا ، بہت مشکل سے سکھایا گیا جو بھی اس فیلڈ میں آئے تو عشق اور محبت کے ساتھ میدان میں اترے

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:31

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سندھ و بلوچستان کے معروف و نامور گلوکار دانش منظور تھہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے عوام اور پرستاروں کیلئے نئے ویڈیو البم بہترین گیتوں پیار و محبت امن اور دوستانہ ماحول میں تیار کی ہے دانش منظور تھہیم نے مزید کہا کہ میں نے کئی ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیت دکھائی ہے اپنی صلاحیت کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور مجھے فنی خدمات پر بہت سارے انعام اور ایوارڈ ملے ہیں انھوں نے مداہوں اور چاہنے والوں کو گیتوں بھرا نیو البم 2022 کا تحفہ کیا ہے ان البم میں شاہ لطیف، بڈھل سائیں، سچل سائیں، چیزل سائیں، میں صوفی عزم تمام شاعر پسندیدہ شعر اور صوفیانہ کلام گائے ہیں جس کی وجہ سے سننے والوں کو روحانی سکون محسوس ہوتا ہے اور میں خود بھی صوفی عزم کو پسند کرتا ہوں انھوں نے مزید کہا کہ عوام بھی آج کل صوفیانہ کلام سن رہے ہیں دانش منظور تھہیم نے کہاکہ میں سندھ کے معروف گلوکار ماسٹر منظور کی شاگردی میں تھا اور بہت مشکل سے سکھایا گیا جو بھی اس فیلڈ میں آئے تو عشق اور محبت کے ساتھ میدان میں اترے۔

متعلقہ عنوان :