بلوچستان عوامی پارٹی صحیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت بن کر ابھری ہے،جام کمال خان

جمعہ 17 ستمبر 2021 19:22

کوئٹہ ۔17ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) :بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بی اے پی کے رہنما میر عاصم کرد گیلو کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفدنے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ میں اپنی پارٹی کے اراکین اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر بھرپور اعتماد کیا ہے۔

  اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان  نے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صحیح     معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت بن کر ابھری ہے۔ پارٹی نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ جام کمال خان نے مزید کہا کہ پارٹی بلا رنگ ونسل صرف صوبے کے عوام کی ترقی وترویج کے مشن پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ  تین سال قبل بی اے پی نے جو منشور پیش کیا تھا  الحمداللہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نےاس منشور سے بھی آگے جا کر کام کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ترقیاتی عمل کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی میں اللہ کے فضل سے بہت قد آور مخلص اور محنتی لو گ شامل ہیں۔ ورکرز پارٹی کے عہدیدار اور پارٹی کے سپورٹرز جماعت کے اہم ستون ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو کام بی اے پی نے کیے ہیں وہ انشاءاللہ پارٹی کے ہر کارکن کا بیانیہ بنیں گے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ترقیاتی اقدامات ایک مثال ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :