اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط، الیکشن کمیشن ممبران کے لئے نام تجویز کر دئے
خط میں الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کےلیے جسٹس ر طارق افتخار، جسٹس ر مشتاق احمد کے نام تجویز کیا گیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 ستمبر 2021 10:30
(جاری ہے)
جبکہ خیبرپختون خواہ میں الیکشن کمیشن کے ممبرز کے لیے سید افسرشاہ ، سردار حسین شاہ اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے شہبازشریف کو خط لکھ کر ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے تھے۔ یاد رہے کہ 26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اراکین کے خالی نشستوں میں تقرر کے لیے قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو خط لکھا اور جواب جلد دینے پر بھی زور دیا تھا۔ خط کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی خالی نشستوں کے لیے پولیس سروس آف پاکستان کے سابق افسر احسان مطلوب، سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل راجا عامر خان اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس) کے سابق افسر ڈاکٹر سید پرویز عباس کے نام تجویز کردیے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے اراکین الیکشن کمیشن کے لیے وزیراعظم نے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر فریداللہ خان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مزمل خان کے نام تجویز کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کی ہر خالی نشست میں تعیناتی کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے ساتھ متفقہ طور پر تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.