اسپیشل سیکریٹری ٹیکنکل بلدیات نجیب احمد کی تعیناتی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) اسپیشل سیکریٹری ٹیکنکل بلدیات نجیب احمد کی تعیناتی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ نجیب احمد کی واٹر بورڈ سے اسپیشل سیکرٹری بلدیات تعیناتی کیخلاف میسرز یونائیٹڈ کنٹریکٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن نے دائر کی ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نجیب احمد بطورچیف انجئیر واٹر بورڈ ڈسٹرکٹ کورنگی اینڈ سینٹرل تعینات رہا۔

(جاری ہے)

نجیب احمد کو خلاف قانون اسپیشل سیکرٹری ٹیکنکل بلدیات تعینات کر دیا گیا۔ نجیب احمد کو پروجیکٹ ڈائریکٹراربن روڑ انیشیٹیو پروجیکٹ کا چارج بھی دیا گیا۔ نجیب احمد کی تعیناتی سپریم کورٹ دو ہزار تیرہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ نجیب احمد کو اس کے اصل محکمے میں واپس بھیجنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی واٹر بورڈ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔