احتساب عدالت میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) احتساب عدالت میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما رف صدیقی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت بغیر کسی کارروائی کے 21 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں اور گواہوں کو حاضر ہونے کی ہدایت کردی۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں رف صدیقی سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں۔ دیگر ملزمان میں محمد عابد، مشتاق علی، عمر علی، محمد نعیم، سید ایاز حسین اور ثروت فہیم شامل ہیں۔ رف صدیقی و دیگر نے 2008 سے 2014 تک محکمہ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیاں کی۔ ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو 420 ملین کا نقصان پہنچا۔