محکمہ صحت میں پیرامیڈیکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،بلوچستان عزیز جمالی

جائز مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے اور پیرامیڈیکس کے سروس اسٹرکچر کو بنایا جائے گا ،سیکرٹری ہیلتھ کیئر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) سیکرٹری ہیلتھ کیئر بلوچستان عزیز جمالی ،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ناصر بگٹی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد زمان جمالی،پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرعبدالسلام زہری،ضلع کوئٹہ کے صدر غلام سرور مینگل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں پیرامیڈیکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے جائز مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے اور پیرامیڈیکس کے سروس اسٹرکچر کو بنایا جائے گا ، کورونا وائرس کی وباء کے دوران پیرامیڈیکس نے صف اول میں کردارادا کیا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

یہ بات انہوں نے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے نومنتخب عہدیداروںکی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ای پی آئی کی کوارڈی نیٹر ڈاکٹراسحاق پانیزئی ، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین بشیر چھلگری ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ایازکاکڑاوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پیرامیڈیکل اسٹاف سول ہسپتال کے صدر حاجی شفا مینگل ،ْشیخ زید ہسپتال کے صدر سجاد رئیسانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس سے قبل سیکرٹری ہیلتھ کیئر بلوچستان عزیز جمالی نے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔سیکرٹری ہیلتھ کیئر بلوچستان عزیز جمالی۔ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیرامیڈکس کا کردار قابل ستائش ہے کمپیوٹرائز نظام کے زریعے پیرمیڈکس کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس کے سروس اسٹرکچر کو فوری طور پر بنائیں گے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

عزیز جمالی نے کہا کہ پی پی ایچ آئی میں کام کرنے والے رضاروں کی ضرورت پوری کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ٹیکنالوجی سے استفادہ نہ کرنے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا کورونا کی وبا کے دوران جان بحق ہونے والے 39 کارکنان صحت کو معاوضہ دیا گیا ہے۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ناصرعلی بگٹی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ محمد زمان جمالی نے کہا کہ پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہاہے ڈی جی آفس کے دروازے ملازمین کے لئے کھلے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران پیرامیڈیکس نے فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سرانجام دیئے اور لوگوں کی جان بچانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی پروموشن ،اے سی آر سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے بھر پورکوششیں کی گئیں ہماری کوشش ہے کہ مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے۔ پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرعبدالسلام زہری،ضلع کوئٹہ کے صدر غلام سرور مینگل صوبائی چیئرمین بشیر چھلگری ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ایازکاکڑنے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین جو عالمی وبائی مرض کورونا وائرس میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے مگر اس دوران محکمہ صحت کوئٹہ کے ملازمین نے اس وباء کاڈٹ کر مقابلہ کیا ضلع کوئٹہ میں تقریباً2لاکھ کے قریب کورونا سیمپلز لئے گئے ہیں اوراس 80کے لگ بھگ مقامات پر سکریننگ کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ 1لاکھ75ہزار سے ذائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسی نیشن کی گئی مگر اسکے برعکس پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف کو دیگر صوبوں کی طرح کورونا رسک الاونس سے محروم رکھا گای ای پی آئی ہیڈکوارٹر میں میرمحمدسٹورکیپر اورپبلک ہیلتھ سکول میں ڈیوٹی پرمامور نبیلہ شاہین لیڈی ہیلتھ وزیٹر کورونا سے شہید ہوئیں حکومت فوری طور پر پیرامیڈیکل اسٹاف کوشہیدکا درجہ دیکر انکے لواحقین کی داد رسی کرے۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی ناظم صحت کا دفتراسوقت مختلف جگہوں پر تقسیم ہے اورا س کی اپنی کوئی بلڈنگ موجود نہیں ہے لہذا دفتر کو مغربی بائی پاس سے شہر منتقل کیا جائے اور اپنی بلڈنگ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ سکول میں پی پی ایم اے کے ممبران کو نرسز کی طرز پر پروموشن دی جائے اور پبلک ہیلتھ اسکول کو کالج کا درجہ دیا جائے اور پبلک ہیلتھ سکول و مڈوائفری سکول میں نرسز کی جگہ لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو ٹیوٹر تعینات کیاجائے ٹرینی لیڈی ہیلتھ وزیٹرکو نرسنگ کونسل سے ختم کرکے بلوچستان ہیلتھ فیکلٹی کے زیراہتمام کیا جائے سپروائزر کی پوسٹ پرسینئرلیڈی ہیلتھ وزیٹر کو سنیارٹی کی بنیاد پر تعینات کیا جائے ایم ایس ڈی میں کام کرنے والے پیرامیڈیکل اسٹاف کو اوورٹائم اورسالانہ ایک بنیادی تنخواہ دی جائے اورایم ایس ڈی میں کام کرنے والے قلی کو سروس اسٹرکچر میں شامل کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ سینئرڈسپنسر ز کو ڈپلومہ کے ذریعے میڈیکل سٹور کھولنے کی اجازت دی جائے اور سینئر میڈیکل ٹیکسنیشن اور سینئر لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو پریکٹس کیلئے کلینک کھولنے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلارہی ہے کوئی پیرامیڈیکل اسٹاف کو لاوارث نہ سمجھے انہوں نے کہا کہ ایک محکمہ صحت میں ایک غنڈہ تقسیم نے اپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے جس کی پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مذمت کرتی ہے اوراس غنڈہ تنظیم کے کچھ عناصر نے گزشتہ دنوں سول ہسپتال میں پیرامڈیکس پرحملہ کرکے انہیں زوکوب کرکے شدیدزخمی کیا لیکن الٹاایم ایس سول ہسپتال نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرامیڈیکس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور سول ہسپتال کے صدر کو معطل کردیاپاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ پیرامیڈیکس کیخلاف درج جھوٹی ایف آئی آر واپس اور سول ہسپتال کے صدر حاجی شفا مینگل کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔