
پنجاب حکومت نے کان کنوں کے لیے ریسکیو اسکواڈ قائم کردیا
کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کردی گئی، معذور کان کنوں کو 6 ہزار روپے ماہانہ کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب
ساجد علی
اتوار 19 ستمبر 2021
12:48

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ کان کنوں کے بچوں کے لیے اسکالر شپ کی مد میں 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے تحت کان کنوں کے 5 ہزار 600 بچوں کو تعلیمی وظائف 8 کروڑ 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے جب کہ معذور کان کنوں کو 6 ہزار روپے ماہانہ کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کنسٹرکشن سیکٹر کے فروغ کیلئے سیمنٹ سیکٹر پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کیلئے22نئے این او سی جاری کئے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں 10 سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے این او سی جاری ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے مزید این او سی کے اجراء کا عمل جاری ہے۔ نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، پسماندہ علاقوں میں نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے معاشی ترقی ہوگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ نمک اور کوئلے کی صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ، پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک ارب 64کروڑ روپے ریونیو وصولی کی گئی ہے ، نمک کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے 21راک سالٹ ایکسپلوریشن لائسنس جاری کئے گئے ، کوئلے کی 4اورنمک کی 8 مائنز کے آغاز سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ، کوئلہ کی کان کنی پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور کوئلہ کے 20 بلاکس کے نیلام عام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.