وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ولولہ انگیر قیادت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،راجہ یاسر ہمایوں سرفراز
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کمال مہربانیوں سے چکوال میں جس انداز میں تعمیر و ترقی کے باب روشن ہوئے ہیں تاریخ نے انہیں سنہری حروف سے لکھا ہے ،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن
اتوار 19 ستمبر 2021 17:10
(جاری ہے)
لطیفال گروپ کے سربراہ سردار نجف حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ انشاء اللہ مندرہ سے بھون کے بجائے خوشحاب تک ایک بار پھر ریل گاڑی رواں دواں ہو گی اور نئے سرے سے ریل پٹری بھی بچھے گی۔
اور چکوال کا قدیمی ریلوے اسٹیشن ایک بار پھر آباد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سردار آفتاب اکبر نے کروڑوں کی لاگت سے اپنے حلقہ انتخاب میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اہلیان بھون کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج ان کی کارپٹ روڈ کا افتتاح ہو گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سردار آفتاب اکبر نے کہا کہ لطیفال گروپ کا ضلع چکوال میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے جو کردار کھل کر سامنے آیا ہے ضلع چکوال کے 15لاکھ عوام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چکوال میں ہر شعبہ زندگی میں بڑے بڑے سپوت آتے اور جاتے رہے۔مگر لطیفال گروپ عام آدمی کی خدمت میں آگے نکل گیا ہے۔رکن پنجاب اسمبلی محترمہ آسیہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سردار آفتاب اکبر خان نے ہمیشہ میری بھرپور مدد کی ہے ان کے تعاون کا نتیجہ ہے کہ آج ہم نے بڑے پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اہلیان بھون کی آئندہ بھی خدمت جاری رکھی جائے گی۔جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں ملک اختر شہباز،راجہ طارق افضل کالس،قاضی تنویر،چوہدری محمود،چوہدری خورشید شامل ہیں۔میڈم شمیم آفتاب صدر شمالی پنجاب اور جہلم سے ایم پی اے محترمہ سمرینہ بھی خاص طور پر شریک ہوئی۔جلسہ کے منتظمین میں قاضی تنویر،قاضی فرخ ،جعفر عباس منہاس شامل ہے۔جبکہ نظامت کی فرائض ذکی نے ادا کیے۔مزید قومی خبریں
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.