کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارشوں کا الرٹ جاری

23 سے 25 ستمبر کے دوران صوبے بھر میں تیزہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان

اتوار 19 ستمبر 2021 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 23 سے 25 ستمبر کے دوران صوبے بھر میں تیزہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے ،جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا جبکہ مختلف اضلاع میں آندھی کے باعث نقصانات کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔اس سے قبل کراچی میں گزشتہ ہفتے بدھ کے روز ہلکی بارش ہوئی تھی تاہم اسکے بعد شہر کا درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، گزشتہ تین روز سے شہر قائد حبس اور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :