بلوچستان کی جاموٹ قبائل کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کے حق میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی

اتوار 19 ستمبر 2021 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) بلوچستان کی جاموٹ قبائل کی جانب سے جاموٹ قوم کی نوجوان قیادت میر مجتبیٰ مراد ابڑو کی قیادت میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے حق میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن میں جام کمال زندہ بات کے نعرے درج تھے ریلی کوئٹہ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر جاموٹ قبائل کے مقریرین میر مجتبیٰ مراد جاموٹ،میر الہیٰ بخش ابڑو،فیاض جاموٹ ،میر محمد وارث جاموٹ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے بلوچستان میں ریکارڈ توڑ ترقیاتی کام کیئے ہیں یہ بات اپوزیشن اور مخالفین کو ہضم نہیں ہو پارہی ہے اور وہ روز اول سے والی جاموٹ جام کمال خان کے خلاف شازشیں کر رہے ہیں اور وہ ان سازشوں میں ناکام ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ وزیر اعلی جام کمال خان عالیانی کے خلاف آپکی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوجوان قیادت میر مجتبیٰ مراد ابڑو نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جام کمال کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور آئے روز نت نئی سازشوں میں مصروف رہتی ہے انھیں اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے چاہیں اور حلقے کے عوام کے درمیان رہنے کے بجائے یہاں مختلف قسم کی سازشوں میں مصروف ہیں انھوں نے مزید کہا کہ جام کمال خان اگلے انتخابات میں کمال دکھائیں گے کیونکہ پورے بلوچستان کی عوام جام کمال خان کے ساتھ ہیں۔