عالمی بینک کے ’’ڈوئنگ بزنس رپورٹ‘‘جاری نہ رکھنے کے فیصلے سے پاکستان کو پریشانی
پاکستان رواں سال کے موجودہ 108 ویں درجے سے 75 ویں درجے میں بہتری کے لیے بڑی چھلانگ کیلئے پر امید تھا
پیر 20 ستمبر 2021 12:45
(جاری ہے)
عالمی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ممالک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کا اندازہ لگانے کے لیے نئے نقطہ نظر پر کام کریں گے۔
گزشتہ ماہ بی او آئی نے عالمی بینک گروپ کے تعاون سے ساتویں ’’ریفارم ایکشن پلان‘‘کا آغاز کیا تھا جس میں کمپنی کی ریگولرائزیشن کے قوانین میں بہتری، بجلی کی فراہمی، ٹیکس کے ضوابط، تجارت کے ضوابط، قرض دہندگان کے حقوق، جائیداد میں بہتری کے حقوق اور عدالتی کارکردگی وغیرہ پر غور کیا گیا تھا، مذکورہ نکات میں بہتری معاشی ترقی کی رفتار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مرکزی اصلاحات کا نفاذ بی او آئی اور وفاقی و صوبائی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے نجی شعبہ جات کی دہائیوں پرانی شکایتیں حل ہوئی ہیں۔اصلاحات میں سب سے قابل توجہ پنجاب میں کمرشل کورٹ کا اعلان ہے، سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا اقدام 1000 کے بجائے 180 دن پر لے آنے کی قرار داد سے متنازع بن گیا تھا۔اسی طرح پاکستان 10 مقامات پر مراعات حاصل کرنے والوں میں شامل ہوگیا ہے جو عالمی سطح پر انفرادی سند کے نظام کی پیشکش کرتا ہے، انفرادی سند کے لیے ایس ای سی پی پورٹل پر درخواست دی جاسکتی ہے۔اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹل الائزیشن ایک اور تاریخی اصلاح ہے جو جیوگرافیکل انسپکشن سسٹم متعارف ہونے سے عملی انسپکشن ختم ہوجاتی ہے۔عالمی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ جون 2020 کی داخلی رپورٹ میں ڈوئنگ بزنس 2018 اور 2020 میں اعدادو شمار کی بے ضابطگیوں کے بعد بینک انتظامیہ نے آئندہ’’ڈوئنگ بزنس رپورٹ‘‘روکنے کا فیصلہ کیا تھا، رپورٹ اور طریق کار کے آڈٹ اور جائزے سیریز شروع کردی تھی۔بینک کا فیصلہ 16 صفحات کی تحقیقاتی رپورٹ پر مشتمل ہے جو بتاتی ہے کہ 4 ممالک نی2017 اور 2018 کی رپورٹ میں اپنی رینکنگ بڑھانے کے لیے ہیراپھیری کی ہے۔رواں سال جنوری میں عالمی بینک نے اندرونی حالات کاجائزہ لینے کے لیے بینک میں تحقیقات شروع کی تھی جس سے سال 2018 اور 2020 کی بزنس رپورٹ میں اعدادوشمار کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی میں مدد ملی تھی۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.