لاہور میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع

پیر 20 ستمبر 2021 14:22

لاہور میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) لاہور میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں روزانہ درجنوں کرائم کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔

چوری،ڈکیتی،اغواء،لوٹ اور قتل کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔لاہور میں گیارہ قسم کی پولیس فورسز بھی شہریوں کے تحفظ میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ شہر میں پولیس کا گشت عام شاہراہوں کی بجائے گلی محلوں تک بھی بڑھایا جائے اورجرائم کی وارداتوں کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔