روس کی یونیورسٹی میں طالبعلم کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی، ملزم گرفتار

پیر 20 ستمبر 2021 16:06

روس کی یونیورسٹی میں طالبعلم کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی، ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرم شہر کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 5 افراد ہلاک اور 27 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی تاہم مزید 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یونیورسٹی ترجمان اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے بچنے کے لیے یونیورسٹی کے طالبعلم کلاس روزمز کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔