صدر مملکت آصف زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے

جمعرات 10 ستمبر 2026 15:37

صدر مملکت آصف زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔روانگی کے موقع پر اپنی طبیعت سے متعلق سوال پر صدر زرداری نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے، لندن میں اچھا وقت گزرا۔

(جاری ہے)

صدر زرداری کو گزشتہ روز وطن واپس آنا تھا، تاہم برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ان کی وطن واپسی موخر ہو گئی تھی۔