کویت میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں چار غیر ملکی گرفتار

کویت پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا عمل شروع کردیا

جمعرات 10 ستمبر 2026 17:31

کویت میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں چار غیر ملکی گرفتار
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر 2026ء)  کویت پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چار غیر ملکیوں کو گرفتارکیا ہے جن پر منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے ۔ کویتی میڈیا کے مطابق محکمہ انسدادا منشیات نے کسٹمز کے محکمے کی تعاون سے منشیات اور نفسیاتی اثرات کی حامل اشیاء کی درآمد اور اسمگلنگ سے متعلق دو الگ الگ مقدمات میں چار مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق سیکیورٹی حکام نے چار ایسے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جنہوں نے اسمگلنگ کی غرض سے زمینی سرحدی راستے کے ذریعے ملک میں منشیات اور نفسیاتی اثرات کی حامل اشیاء درآمد کی تھیں۔ حکام نے ان کے قبضے سے 300 کیپٹاگون گولیاں، 150 گرام کوکین، مصنوعی نشہ آور دوا کے 150 شیٹس اور 10 گرام چرس برآمد کی، اس کے علاوہ ایک درست پیمائش کرنے والا ترازو بھی قبضے میں لیا گیا۔ حکام نے یقین دلایا کہ منشیات سے نوجوان کو محفوظ بنانے کے لئے کویتی حکام نے مختلف آپریشنز عمل میں لائے ہیں جس کی بنیاد پر کئی غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سزائیں ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :