Live Updates

اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، اٹک اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

جڑواں شہروں میں نشبیی علاقے زیر آب ا? گئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اسلام آباد کے 17، اٹک کے 15، راولپنڈی سٹی کے 33 اور راولپنڈی کینٹ کے 13 فیڈرز ٹرپ کرگئے

پیر 20 ستمبر 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، اٹک اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد ، راولپنڈی اور گردو نواح میں تیز بارش ہوئی، بارش کے باعث نشبیی علاقے زیر آب ا? گئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہلکی بوند باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ راولپنڈی، اسلام ا?باد، اٹک سمیت گردو نواح علاقوں میں بارش کے باعث بجلی فراہم کرنے والے 78 فیڈرز ٹرپ کرگئے، اسلام آباد کے 17، اٹک کے 15، راولپنڈی سٹی کے 33 اور راولپنڈی کینٹ کے 13 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ آپریشن سٹاف نے جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے، بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، صارفین بارش کے دوران بجلی کی تاروں کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے دور رہیں، خراب موسم کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔

دوسری طرف راولپنڈی میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر ا?ب ا? گئے ہیں، سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بارش سے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گئی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات