سفید رنگ جو دھوپ کی شدت کو ختم کرے گا اور ائرکنڈیشن کی ضروت محسوس نہیں ہونے دے گا

Syed Sheraz سید شیراز منگل 21 ستمبر 2021 13:30

سفید رنگ جو دھوپ کی شدت کو ختم کرے گا اور ائرکنڈیشن کی ضروت محسوس نہیں ..
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) سائنسدانوں نے ایک ایسا سفید پینٹ ایجاد کیا ہے کہ جس کا رنگ اتنا سفید ہے کے اس کے استعمال سے آپکو اپنے گھروں میں آئرکنڈیشنر کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہو گی۔ یہ رنگ Purdue یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بنایا ہے اور یہ سائنسدان گذشتہ سات برسوں سے اس منصوبے پر کام کر رہے تھے اس رنگ کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارے زمینی ماحول کو کم سے کم نقصان پہنچے اور یہ رنگ ہمارے ماحول کی بہتری میں آپنا کردار ادا کرے۔


یہ رنگ  98% سورج کی تابکاری اور شعاوں کو واپس موڑنے اور اس کی گرمائش ختم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ اس رنگ کی بڑی خوبی یہ ہے یہ سورج کی گرمائش کو کم جذب کرتا ہے اور آخراج زیادہ جس کی وجہ سے اس رنگ کو آپ جب کسی جگہ پر استعمال کرینگے تو اس کے نیچے والی سطح ٹھنڈی رہتی ہے خواہ وہ کوئی دیوار ہو یا چھت۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر اگر آپ اسے ایک ہزار مربع فٹ کے چھت پر استعمال کرتے ہیں تو بدلے میں یہ آپکو 10 کلو واٹ کی ٹھنڈک فراہم کرے گا وہ بھی بنا بجلی خرچے۔

یہ اتنی زیادہ ٹھنڈک ہے کے عموماً ہمارے گھروں میں لگے زیادہ تر ائرکنڈیشنر بھی اتنی ٹھنڈک مہیا نہیں کرتے۔ یقینا کسی ایسے پینٹ کے استعمال سے مستقبل میں آپ کو ائرکنڈیشن کی ضرورت نہیں رہےگی
یہ یونیورسٹی اب مستقبل قریب میں اس رنگ کو کسی پرائیویٹ کمپنی کے اشتراک سے مارکیٹ میں بیچنے کے لئیے لا رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہترین ماحول دوست ایجاد ہے جس سے مستقبل میں نہ صرف عام آدمی مستفید ہو گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور توانائی محفوظ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :