حکومت بلوچستان نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا

منگل 21 ستمبر 2021 14:32

حکومت بلوچستان نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان کے ایک  جاری سرکلر کے مطابق اندرون صوبہ اور بین الصوبائی تمام مسافر بردار بس اور منی بس مالکان کو اطلاع دی گئی  کہ ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے پیش نظر ویکسینیشن کے عمل کو وسعت دینے کے لیے صوبائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری سرکلر  میں   ہدایت  کی گئی ہے کہ  تمام ٹرانسپورٹرز اپنے ڈرائیوروں، اسٹاف اور دیگر متعلقہ افراد  جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں جبکہ کسی بھی مسافر کو بغیر ویکسین اپنی گاڑیوں میں  سوار نہ کریں اور  اس سلسلے میں ان سے ویکسینیشن کاڈر چیک کریں۔ اگر دوران چیکنگ ڈرائیور یا اسٹاف اور مسافر بغیر ویکسین کے سفر کرتے پایا گیا تو متعلقہ ٹرانسپورٹ مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل  لائی جائے گی اور  روٹ پرمٹ کینسل کرکے گاڑی کو بند کر دیا جائے گا۔