سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر آرگنائزڈ کرائم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 21 ستمبر 2021 17:50

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر آرگنائزڈ کرائم کیخلاف کریک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) لاہور پولیس کا آرگنائزڈ کرائم کیخلاف گرینڈ آپریشن،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر آرگنائزڈ کرائم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ایک ہفتے کے دوران 35 جوئے خانوں پر چھاپے، 135 ملزمان گرفتار ،51 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 273 ملزمان گرفتار کئے، 222 منشیات فروشوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی، بھکاریوں کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے 2447 گداگروں کو حراست میں لیا گیا، اسلحہ کی نمائش پر 105 مقدمات درج، جبکہ ہوائی فائرنگ پر 22 مقدمات درج ،تھانوں میں 65 بدمعاشوں کی حاضریاں لگوائیں گئیں،قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 مقدمات درج جبکہ 08 کروڑ سے زائد مالیت کی جگہ واگزار کرائی، 116 اشتہاری ملزمان، 497 عدالتی مفروروں اور 72 عادی ملزمان کو پکڑا گیا،سنگین مقدمات میں مطلوب اے کیٹیگری کے 27 ملزمان کو بھی پکڑا گیا،آرگنائزڈ کرائم کیخلاف انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گیں،