آئی جی بلوچستان کی جانب سے رشوت لینے والے افسران اوراہلکاروںکیخلاف کارروائی احسن اقدام ہے ،مولانا مفتی عبدالواحد بازئی

بدھ 22 ستمبر 2021 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان طاہر رائے کی جانب سے رشوت لینے والے افسران اوراہلکاروںکے خلاف کارروائی اور عوا م کو ریلیف پہنچانے کے حوالے سے فیصلے ایک احسن اقدام ہے اس سے غریب عوام کی تھانوں میں داد رسی میں مدد ملے گی، دو نومبر کو مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام (س) زیارت کے ضلعی امیر مولانا حافظ رحمت اللہ دمڑ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس کی جانب سے رشوت کی ممانعت ، عوام سے خوش اسلوبی سے پیش آنے ،مظلوم کی داد رسی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات ایک احسن قدم ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی کے مذکورہ فیصلوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے تو اس سے انہیں فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں دین مدارس ہیں تمام علماء اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے وفاق المدارس کی مرکزی صدارت کیلئے مولانا مفتی تقی عثمانی کو بلامقابلہ صدر منتخب کرنا خوش ائند ہے جمعیت علماء اسلام(س) بلوچستان کی طرف سے مولانا مفتی تقی عثمانی کو بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق شہید کی تیسری برسی کی مناسبت سے دو نومبر کو پشاور میں مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس ہوگی جس کے عالم اسلام اور تمام عالم مجاہدین کیلئے مثبت اثرات مرتب ہونگے کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ،ڈاکٹرز ،دانشور،سیاسی قائدین سمیت اسلامی تحریک طالبان کے نمائندے شرکت کریں گے۔