
پاکستان سپورٹس بورڈ ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کیلئے این او سی جاری کرے اور فنڈز دے، کم عمر ٹیبل ٹینس چمپئن کی اپیل
سارا سال انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے محنت کرتے ہیں ، عین وقت پر اس صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو افسوس ناک ہے، انٹرویو
جمعرات 23 ستمبر 2021 15:16

(جاری ہے)
پرنیا خان نے حال ہی میں کوئٹہ میں ہونے والی نیشنل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ جیت کر کم عمر نیشنل چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے، وہ 2 مرتبہ نیشنل جونیئر چمپئن اور 2 مرتبہ ماسٹرز چمپئن رہ چکی ہیں۔
پرنیا خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ سے درخواست ہے کہ میں ہمیں این او سی دے دیں، تاکہ ہم ایشیئن ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں جا کر اچھا کھیل پیش کریں، کیونکہ ہم انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لیں گے تو دنیا کا مقابلہ کریں گے، کھلاڑیوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر اچھا پرفارم نہیں کرتے، کھلاڑی تبھی اچھا پرفارم کریں گے جب انہیں تسلسل کے ساتھ انٹرنیشنل ایکسپوڑر ملے گا۔پاکستان کی نمبر ون ٹیبل ٹینس پلیئر نے کہا ہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا اور ہنگری کے ایونٹس بھی اسی طرح مس ہو چکے ہیں اور لگتا ہے کہ این او سی نہ ملنے کی وجہ سے یہ ایونٹ بھی مس ہو گا، یہ بہت مایوس کن ہے، این او سی کے منتظر رہتے ہیں جس سے ٹریننگ بھی متاثر ہو تی ہے، کوئی ایسا طریقہ نکالنا چاہیے کہ کھلاڑیوں کو اس مسئلے سے دوچار نہ ہونا پڑے، ان کا فوکس صرف ٹریننگ پر رہے۔انہوں نے کہا کہ سارا سال انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے محنت کرتے ہیں اور عین وقت پر اس صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو افسوس ناک ہے۔کم عمر نیشنل چمپئن کا اعزاز پانے پر پرنیا خان نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں 2 مرتبہ نیشنل جونیئر چمپئن رہنے کے بعد نیشنل چمپئن بنی ہوں، میں نے سینئر کھلاڑیو ں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے جس پر بہت خوش ہوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
لمبے سپیل کے بعد میں تھک گیا
-
پاکستان اور بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہوگئے
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
پاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"
-
اٹلی نے پہلی بارآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.