انگلینڈ کے جوناتھن لیوس گلوسٹر شائرکے ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:43

انگلینڈ کے جوناتھن لیوس گلوسٹر شائرکے ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) انگلینڈ ویمنز ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جوناتھن لیوس نے اپنے پرانے کاؤنٹی کلب گلوسٹرشائر میں بطور ڈائریکٹر آف کرکٹ واپسی اختیار کر لی ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 50 سالہ جوناتھن لیوس مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں کے کرکٹ معاملات کی نگرانی کریں گے۔جوناتھن لیوس ماضی میں سوئنگ باؤلر کے طور پر انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں، نے اپنے کیریئر کا بڑا حصہ گلوسٹرشائر کے ساتھ گزارا۔

کوچنگ کے شعبے میں وہ انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بعد ازاں انگلینڈ کے مردوں کے تیز گیند بازوں کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔جوناتھن لیوس انہوں نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اپنے گھر واپس آ رہا ہوں۔جوناتھن لیوس نے 2022 میں انگلینڈ ویمنز ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی، لیکن آسٹریلیا کے خلاف 0-16 کی عبرتناک ایشیز سیریز میں شکست کے بعد انہیں ہٹادیا گیا، اور شارلٹ ایڈورڈز کو ان کی جگہ ذمہ داری سونپی گئی۔

(جاری ہے)

اب جوناتھن لیوس گلوسٹرشائر میں خواتین کرکٹ کو مکمل پیشہ ورانہ بنیادوں پر استوار کرنے کے عمل کی قیادت کریں گے۔جوناتھن لیوس مردوں کی ٹیم کے کوچ مارک ایلین کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ اگرچہ ٹیم نے 2023 میں ٹی ٹونٹی بلاسٹ جیتی تھی، لیکن 2024 سیزن مایوس کن رہا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا کام ہے۔ ہمیں سوچ سمجھ کر ٹیم کو مضبوط کرنا ہوگا، چاہے وہ مقامی کھلاڑی ہوں، باہر سے یا بیرونِ ملک سے ہوں۔لیوس نے کہا کہ ان کی ایک بڑی ترجیح یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ مقامی کھلاڑی سامنے آئیں۔ہمیں گلوسٹر شائراور برسٹل جیسے علاقوں سے کرکٹرز سامنے لانے کے لیے نظام بہتر بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :